صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے قلات کی ضلعی انتظامیہ کو دوسرے علاقوں سے آنے والے لوگوں کی اسکریننگ مکمل ہونے کے بعد ان کو متعلقہ علاقوں تک جانے کی اجازت دینے کی یدایت کردی

0 28

کوئٹہ :۔ٍ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے قلات کی ضلعی انتظامیہ کو دوسرے علاقوں سے آنے والے لوگوں کی اسکریننگ مکمل ہونے کے بعد ان کو متعلقہ علاقوں تک جانے کی اجازت دینے کی یدایت کردی شہر کے خارجی اور داخلی راستوں کی ناکہ بندی کو سخت کرے تاکہ دیگر علاقوں سے آنے والے لوگوں کی وجہ سے وائرس قلات منتقل نہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی دوا اب تک دنیابھر میں کہی بھی موجود نہیں ہے اور دنیا بھر میں تمام اقوام ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہی ہیں کچھ نہیں کر سکتے کہ یہ وباء آئند 15 سے 20 دنوں میں مزید بڑھے گی یا کم ہوگی لیکن ہمیں تیار رہنا ہوگا ہمارے پاس اسپتالوں میں اتنی گنجائش ہونی چاہئے کہ اگر یہ وباء بڑھی تو اس کو اچھے طریقہ سے سنبھالا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ہ ممالک میں امریکہ، اٹلی، ایران اور دیگر ممالک ہیں جہاں پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کو اپنایا جا رہا ہے اسی طرح پاکستان میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کو اپنایا جا رہاہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ابتدا ء ہی سے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حامی ہیں اور انہوں نے اس ضمن پالیسی کی تیاری کا کام شروع کردیا ہے جسے اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کا نام دیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈاکٹر، طبی عملہ اور صفائی پر مامور ملازمین کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن سولجرز ہیں انھیں حفاظتی ساز و سامان کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ پروانشل ڈیز اسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے حفاظتی ساز و سامان حفاظتی کٹس، ماسک، سینی ٹائزر زاور دیگر ساز و سامان فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی صحت اور معاشی سرگرمیوں میں توازن چاہتے ہیں۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعہ ایسا کیا جا سکتا ہے لاک ڈاؤن سے وزیر اعظم عمران خان نے پہلے ہی متاثرہ افراد کے لئے 1200 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.