بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی ، یو اے ای حکام کی پاکستان کے اقدامات کی تعریف

0 30

اسلام ا ٓ باد :  یو اے ای حکام نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے پاکستانی حکومت کی کوششوں کو قابل تعریف قرار دے دیا اور کہا کہ پاکستانی خصوصی فلائٹ آپریشن کا آغاز زبردست اقدام ہے۔تفصیلات کے مطابق بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کی کوششیں تیز کردی گئیں، پاکستان کے سعودی عرب،قطر ،یو اے ای سے اہم رابطے جاری ہے ،معاون خصوصی زلفی بخاری نے یو اے ای وزیر ناصر بن تھانی الحمیلی سے ویڈیو لنک رابطہ کیا جبکہ قطر اورسعودی عرب میں بھی اعلیٰ حکام اور پاکستانی سفیروں سے بھی مسلسل رابطے میں ہیں۔زلفی بخاری نے یو اے ای وزیر سے رابطے میں بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیمعاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، متحدہ عرب امارات کی جانب سیپاکستان کی کوششوں کا بھرپور اعتراف کیا گیا۔گلف نیوزنے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے حکومتی کوششوں کو قابل تعریف قرار دے دیا اور کہا کہ یو اے ای حکام نیپاکستان کے اقدامات کی تعریف کی ہے، پاکستانی خصوصی فلائٹ آپریشن کا آغاز زبردست اقدام ہے۔دونوں ممالک کے رابطوں پر یو اے ای وزارت اوورسیزنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی شہریوں کے جلد انخلاپر اتفاق کیا گیا ، ابتدائی طور پر ملازمتوں سے برطرف پاکستانیوں کو ترجیحی بنیاد پر بھیجا جائے گا۔یو اے ای سفیر حماد الزابی کا کہنا تھا کہ وزارت اوورسیز پاکستان سے مسلسل رابطے میں ہیں، حکومت پاکستان اور زلفی بخاری کی کوششوں کا خصوصی شکریہ۔ اس موقع پر زلفی بخاری نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان برادر ممالک ہیں،تعریف کیلئے شکریہ ،مشکل گھڑی میں ہم سب ساتھ ہیں، بھرپور ساتھ دینے کیلئے پاکستان کے عوام آپ کے شکر گزار ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.