پاکستان میں کورونا کا شکار ہونے والوں میں بڑی تعداد مردوں کی ہے، وزارت قومی صحت

0 32

اسلام آباد:  وزارت قومی صحت نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کا شکار ہونے والوں میں بڑی تعداد مردوں کی ہے ، پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں سے 65 فیصد 50 سال سے کم عمر ہیں۔وزارت قومی صحت نے کورونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے ہیں جن کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والوں میں بڑی تعداد مردوں کی ہے اور وائرس سے انتقال کرنے والے 80 فیصد افراد 51 برس سے زائد عمرکے مرد ہیں۔وزارت قومی صحت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں سے 65 فیصد 50 سال سے کم عمر ہیں۔اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے اب تک انتقال کرنے والے افراد میں 71 فیصد دیگر جان لیوا امراض کا شکار بھی تھے جب کہ انتقال کرنے والوں میں سے 94 فیصد افراد زیرعلاج رہنیکے بعد گزرگئے اور کورونا سے موت کا شکار ہونے والوں میں سے 61 فیصد وینٹی لیٹرزپر رہنے کے بعد انتقال کرگئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.