سیکریٹری مواصلات و تعمیرات نورالامین مینگل نے مالی بے ضابطگیوں اور ٹھیکیداروں کو پیشگی ادائیگی پر سابق ایکسین ہرنائی صنم زیب کو معطل کر دیاہے

0 26

ہرنائی :۔سیکریٹری مواصلات و تعمیرات نورالامین مینگل نے مالی بے ضابطگیوں اور ٹھیکیداروں کو پیشگی ادائیگی پر سابق ایکسین ہرنائی صنم زیب کو معطل کر دیاہے سیکریٹری نے ہفتہ کے روز ہرنائی کے دورہ کے دوران تعمیراتی منصوبوں کا معائینہ کیااور ہرنائی میں پارک اور ڈی پی او کمپلیکس کے منصوبوں کی پیشگی ادائیگی اور منصوبوں کی عدم تکمیل پر سابق ایکسین کو فوری طور پر معطل کر کے چیف انجینئر لورالائی کو انکوائری افسر مقرر کر دیا جو ایک ہفتہ میں رپورٹ پیش کرینگے سیکریٹری مواصلات نے طویل غیر حاضری پر ایس ڈی او ہرنا ئی ماجد کو بھی معطل کردیااور غیر معیاری ترقیاتی کام پر ہرنائی سنگان روڈ کے ٹھیکیدار اصغر ترین کو بلیک لسٹ کردیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.