ہمایوں سعید کی عاصم جوفا کی حوصلہ افزائی
کراچی : ٹی وی اور فلم کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے کورونا سے لڑنے والے فرنٹ لائن ہیروز کے لیے حفاظتی سوٹ بنانے والے نامور ڈیزائنر عاصم جوفا کی حوصلہ افزائی کی۔ گزشتہ روز پاکستان کے معروف ڈیزائنر عاصم جوفا نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اسٹوڈیو کی ایک ویڈیو شیئر کی، عاصم جوفا کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور ادکار ہمایوں سعید موجود ہیں اور انہوں نے وہ حفاظتی سوٹ پہنا ہوا ہے جو عاصم جوفا نے کورونا وائرس سے لڑنے والے فرنٹ لائن ہیروز کے لیے بنایا ہے۔ عاصم جوفا کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں ہمایوں سعید نے کہا کہ آج میں یہاں عاصم جوفا کے اسٹوڈیو اِس لیے آیا ہوں تاکہ میں یہ دیکھ سکوں کہ یہ کس طرح یہ حفاظتی سوٹ بنا رہے ہیں۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ عاصم جوفا اِس حفاظتی سوٹ کو تیار کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیں گے جس کے بعد آپ یہ حفاظتی سوٹ خود بھی اپنے گھروں میں بنا سکیں گے۔ہمایوں سعید نے عاصم جوفا کیلئے کہا بہت خوب عاصم جوفا بھائی۔