اماراتی پرواز واقعہ میں ایران ملوث ہوا تو اسے بہت سخت نشانہ بنایا جائے گا: ٹرمپ

0

 

 

ٹرمپ نے کہا کہ انہیں صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے اور مبینہ طور پر واقعہ میں ملوث پائلٹ کا ایران سے تعلق ہو سکتا ہے۔

 

اس سوال پر کہ آیا پاسداران انقلاب نے کوپائلٹ کو وہاں بھیجا تھا یا وہ خود ہی انتہاپسندی کا شکار ہوا تھا، صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ ممکن ہے، اگر ایران رواں ہفتے پیش آنے والے فلائی دبئی واقعہ سے منسلک پایا گیا تو فکر نہ کریں، ایران پر بہت سخت حملہ کیا جائے گا۔

اس سے پہلے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا تھا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ کوپائلٹ کا کسی طرح ایران سے تعلق ہے۔

 

تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ ایران کا معاملہ ختم ہوتے ہی تیل کی قیمتیں نیچے آنا شروع ہو جائیں گی، اور یہ معاملہ تقریباً ابھی ختم ہو چکا ہے، ہم آبنائے ہرمز سے جنگ سے پہلے کے مقابلے میں اب زیادہ تیل نکال رہے ہیں۔

 

ٹرمپ نے کہا کہ ایران یا تو ایک انتہائی منصفانہ معاہدے پر دستخط کرے گا یا پھر اس کا وجود مزید باقی نہیں رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.