ماہ رمضان میں بلوچستان ہائی کورٹ سبی،مکران،اورتربت بنچ اور ضلعی عدالتوں کے دفتری اور کورٹ کے اوقات کار اس طرح سے ہونگے

0 50

کوئٹہ: ۔بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک اعلامیہ کے مطابق ماہ رمضان میں بلوچستان ہائی کورٹ سبی،مکران،اورتربت بنچ اور ضلعی عدالتوں کے دفتری اور کورٹ کے اوقات کار اس طرح سے ہونگے۔ہائی کورٹ بلوچستان اور سبی،مکران اور تربت بنچ پیر تاجمعرات دفتر ی اوقات صبح 8.30سے دوپہر 2بجے جمعہ کو صبح 8.30سے ایک بجے اور کورٹس پیر تاجمعرات صبح 9.30بجے سے 1.30دوپہر جمعہ کو صبح 9.30سے 12بجے دوپہر تک کھلیں رہیں گی۔جبکہ 12بجے سے ایک بجے تک چیمبر میں کام ہوگا۔تمام ضلعی عدالتیں،پیر تا جمعرات صبح 8.30سے 2بجے دوپہر اور جمعہ کو صبح 8.30سے دوپہر ایک بجے تک کھلیں رہیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.