اسسٹنٹ کمشنر کوہلو عبدالستار مینگل کی سربراہی میں تحصیل آفس میں پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا
کوہلو۔ اسسٹنٹ کمشنر کوہلو عبدالستار مینگل کی سربراہی میں تحصیل آفس میں پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں تحصیلدار عبدالصمد مری،پٹواری احمد شاہ مری،میونسپل کمیٹی کے آفیسر جلال مری،پی آر اومحمد طاہر مری سمیت ضلعی آفیسروں اور تاجر برادری نے شرکت کی اجلاس میں ماہ صیام سے قبل گوشت،چینی،دالیں،کھجور، پکوڑے،دہی،پھل اور سبزیوں سمیت اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا از سرنوجائزہ لیکر ریٹ مقرر کیا گیا۔اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار مینگل کا کہنا تھا کہ ماہ صیام میں تمام دوکاندار سرکاری نرخ نامہ پر عملدارآمد کو یقینی بنائیں کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی خود ساختہ مہنگائی اور غیر معیاری اشیاء خوردنوش فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی موجودہ صورت حال اور ماہ صیام کے باعث تاجر برادری عوام کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں بابرکت ماہ میں چند پیسوں کی خاطر اپنی عبادات کو خراب کرنے سے اجتناب کریں۔ اگر کوئی تاجر مقرر کردہ نرخوں سے تجاوز کرئے گا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی عوام کو ہرممکن ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں انہوں نے پرائس کنٹرول کمیٹی کو بازاروں اور مارکیٹوں میں نرخ نامہ کی یومیہ سطح پر جانچ پڑتال یقینی بنانے کی ہدایت کی۔