گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ ملک اور صوبوں میں جان لیوا کروناوائرس سے مختلف محاذوں پر جنگ جاری ہے

0 33

کوئٹہ :۔ گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ ملک اور صوبوں میں جان لیوا کروناوائرس سے مختلف محاذوں پر جنگ جاری ہے. مشکل کی اس گھڑی میں حکومت کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات اور فلاحی ادارے بھی پیش پیش ہیں۔ اس ضمن میں صوبے کے غریب اور نادار لوگوں کیلئے اشیاء اشیاء خوردنوش پر مشتمل امدادی سامان ان کی دہلیز تک پہنچانا ہماری شاندار قومی اقدار اور روایات کا بہترین مظہر ہے. یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں عمر خان اچکزئی کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔گورنر یاسین زئی نے کہا کہ خدمت خلق کے جذبے کے تحت فراہم کیا گیا امداد کے حوالے سے ہم عمرخان اچکزئی اور ملک سے باہر مقیم بھائی ان کا حاجی نظر اچکزئی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے موجودہ لاک ڈاؤن کی صورتحال میں پچیس ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کیا. انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں محنت کش طبقے سے تعلق رکھنے والے غریب اور نادارافراد دو وقت کی روٹی کے حصول سے قاصر ہیں تو ایسی صورت میں صوبے کے تمام مخیر حضرات کا اپنے صوبے کے بھا ئیوں اور بہنوں کی مددومعاونت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں. ملاقات میں عمرخان اچکزئی نے گورنر بلوچستان کو بتایا کہ ہم نے راشن ضلع قلعہ عبداللہ، پشین اور کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں تقسیم کیا اور اپنے فلاحی ادارے کی جانب سے بہت جلد پانچ ہزار مزید خاندانوں کو امدادی سامان پہنچانے کا اہتمام بھی کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.