قائمہ کمیٹی نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی گندم کی امدادی قیمت 1600 روپے فی من مقرر کرنے کی سفارش

0 28

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے گندم کی امدادی قیمت 1600 روپے فی من مقرر کرنے کی سفارش کر دی،جبکہ ایم ڈی پاسکو نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پاسکو پنجاب سے ساڑھے 14 لاکھ ٹن، سندھ سے اڑھائی لاکھ ٹن گندم خریدے گا،بلوچستان سے ایک لاکھ ٹن گندم خریدی جائے گی،سندھ سے گندم خریداری شروع ہو چکی ہے،ذخیرہ اندوزی کے خلاف جاری ہونے والا آرڈیننس صرف اسلام آباد کے لیئے ہے، ذخیرہ اندوزی کے خلاف آرڈیننس پورے ملک کے لیئے جاری ہونا چاہیئے تھا،ذخیرہ اندوزی کے خلاف آرڈیننس صرف کے پی کے نے جاری کیا ہے،اگر پنجاب اور سندھ نے ذخیرہ اندوزی کے خلاف آرڈیننس جاری نہ کیئے تو اس سے ذخیرہ اندوزوں کو فائدہ ہوگا۔بدھ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا اجلاس چیئرمین رائو محمد اجمل خان کی صدارت میں ہوا ،اجلاس کے دوران ایم ڈی پاسکو نے کمیٹی کو ویڈیو لنک کے ذریعے بریفنگ دی ،بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاسکو پنجاب سے ساڑھے 14 لاکھ ٹن، سندھ سے اڑھائی لاکھ ٹن گندم خریدے گا،بلوچستان سے ایک لاکھ ٹن گندم خریدی جائے گی،سندھ سے گندم خریداری شروع ہو چکی ہے،پاسکو کے ملک بھر میں 235 گندم خریداری مراکز ہیں، ایم ڈی پاسکو نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھر پور طریقے سے کارروائی کرنا ہوگی،ذخیرہ اندوزی کے خلاف جاری ہونے والا آرڈیننس صرف اسلام آباد کے لیئے ہے،ذخیرہ اندوزی کے خلاف آرڈیننس پورے ملک کے لیئے جاری ہونا چاہیئے تھا،ذخیرہ اندوزی کے خلاف آرڈیننس صرف کے پی کے نے جاری کیا ہے،اگر پنجاب اور سندھ نے ذخیرہ اندوزی کے خلاف آرڈیننس جاری نہ کیئے تو اس سے ذخیرہ اندوزوں کو فائدہ ہوگا،دونوں صوبوں نے اگر اس حوالے سے کچھ نہ کیا تو پاسکو اور دیگر ادارے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی نہیں کر سکیں گے،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ چھوٹے کسان کیلئے باردانہ کی فراہمی کا طریقہ آسان کیا جائے،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ جن علاقوں میں ڑالہ باری کی وجہ سے نقصان ہوا ان کو آفت زدہ علاقوں میں شامل کیا جائے، کمیٹی نے تجویز پیش کی کہ گندم کی امدادی قیمت 1600 روپے فی من مقرر کی جائے۔(ع ا)

Leave A Reply

Your email address will not be published.