پاکستانی قوم نے ہر مشکل کا مقابلہ استقامت اور ثابت قدمی سے کیا ہے، وزیرِ اعظم
اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے ہر مشکل کا مقابلہ استقامت اور ثابت قدمی سے کیا ہے،مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستانی عوام نے اپنے بھائیوں کی دل کھول کر مدد کی ہے کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے مخیر حضرات کی جانب سے اب تک سامنے آنے والا جذبہ نہایت حوصلہ افزاء ہے، وزیرِ اعظم نے امید ظاہر کی کہ پوری قوم ملکر اس مشن کو کامیاب بنائے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان سے وزیراعظم ہاؤس میں سینیٹر فیصل جاوید نے ملاقات کی، ملاقات میں کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے جمعرات کو ہونے والی ٹیلی تھون نشریات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سینیٹر فیصل جاوید نے وزیرِاعظم کو بریفنگ دی کہ سرکاری و مختلف نجی چینلز کی جانب سے جمعرات کو منعقد ہونے والی نشریات فنڈ ریزنگ کے حوالے سے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی اور بھرپور ٹیلی تھون ہوگی،ٹیلی تھون کی بدولت اندرون و بیرون ملک مقیم پاکستانی مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کی مدد کرسکیں گے فیصل جاوید نے وزیراعظم کو بتایا کہ اس کے ساتھ ساتھ تمام ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو یہ سہولت فراہم کی جا رہی ہے کہ وہ 6677 پر میسیج بھیج کر کورونا ریلیف فنڈ میں حصہ ڈال سکتے ہیں۔پی ٹی آئی سینیٹر سے ملاقات میں وزیرِ اعظم نے ٹیلی تھون کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہر مشکل کا مقابلہ استقامت اور ثابت قدمی سے کیا ہے،مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستانی عوام نے اپنے بھائیوں کی دل کھول کر مدد کی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے مخیر حضرات کی جانب سے اب تک سامنے آنے والا جذبہ نہایت حوصلہ افزاء ہے، وزیرِ اعظم نے امید ظاہر کی کہ پوری قوم ملکر اس مشن کو کامیاب بنائے گی ممبران قومی اسمبلی جنید اکبر اور صالح محمد نے کی، ملاقات میں ممبران قومی اسمبلی نے وزیرِاعظم کو اپنے اپنے حلقوں میں کورونا وائرس کی صورت حال کے بارے میں آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیرِاعظم نے ممبران قومی اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے حلقے کی عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں متحرک کردار ادا کریں،ممبران نے کورونا وائرس کی صورت حال میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت کمزور طبقوں کو ریلیف و مالی معاونت فراہم کرنے کے حکومتی فیصلے کو سراہا۔