اسسٹنٹ کمشنر کوہلو عبدالستار مینگل نے گزشتہ روز تحصیل تمبو کے نواحی علاقوں میں کورنا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن سے متاثرہ 180غریب اور مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کی
کوہلو:۔ اسسٹنٹ کمشنر کوہلو عبدالستار مینگل نے گزشتہ روز تحصیل تمبو کے نواحی علاقوں میں کورنا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن سے متاثرہ 180غریب اور مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا راشن میں دالیں،چینی،آٹا سمیت دیگر خوردنی اشیاء شامل ہیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کوہلو عبدالستار مینگل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع میں حالیہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب اور دیہاڑی دار لوگ کافی متاثر ہوئے ہیں جس میں خاص کر ضلع کے دور دراز اور نواحی علاقوں کے لوگ شامل ہیں کیونکہ پہلے ان کی گزار بسر مال مویشوں اور دیہاڑی پرتھا تاہم اب ان کے پاس کچھ باقی نہیں رہ گیا ہے اس مشکل وقت میں ضلعی انتظامیہ غریب اور مستحق لوگوں کے ساتھ ہے انہیں تنہا نہیں رہنے دئے گی یہاں مستحق افراد کا سروے کرکے لسٹیں مرتب کی گئی ہیں اورساتھ ہی دو دن تک لسٹیں پبلک مقامات پر آویزاں کی گ