برازیل: لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے خلاف مظاہروں میں صدر کی شرکت

0 44

برازیلیہ :  برازیل کے صدر جو کہ ملک و ریاست کے تمام حکومتی معاملات کے سربراہ ہیں وہ بھی اپنے ملک میں نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن اور لوگوں کو گھروں تک محدود رکھنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کی تقریبا تمام 26 ہی ریاستوں میں کورونا سے بچاؤ کے لیے جزوی لاک ڈاؤن نافذ ہے اور ریاستوں حکومتوں نے لوگوں کو گھروں تک محدود رہنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں، تاہم ایسے احکامات پر وہاں مظاہرے شروع ہوگئے۔برازیل کے دارالحکومت براسیلیا میں فوج کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے ہونے والے تقریبا 600 افراد کے مظاہرے میں صدر جیئر بولسونارو نے بھی شرکت کی اور وہ بھی دیگر مظاہرین کی طرح حفاظتی انتظامات کے بغیر ہی مظاہرے میں شریک ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.