جب عوام کی تعاؤن اور حکومتی اقدامات کی بدولت کوروناوائر س پر جلد قابو پالیا جائے گا : ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لورالائی ڈاکٹرشبیراحمد مینگل

0 30

لورالائی : ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لورالائی ڈاکٹرشبیراحمد مینگل نے کہا ہے کہ عوام کورونا وائرس سے بچنے کیلئے اپنے گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں کہ جب عوام کی تعاؤن اور حکومتی اقدامات کی بدولت کوروناوائر س پر جلد قابو پالیا جائے گا، صوبائی حکومت وائر س کے خاتمے اور لوگوں کو اس سے محفوظ رکھنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ایم ایس ڈاکٹر عبدالواحد بلوچ کے دفتر میں کمشنر ژوب ڈویژن کی جانب سے دئیے گئے حفاظتی کٹس دینے کے دوران کہا ۔اس موقع پر ڈاکٹر منیر اقبال،ڈاکٹر جہانگیر ،ڈاکٹر نجم الدین ،ڈاکٹرمحب اللہ خان ،ین سٹاف آفیسر اور ڈویژنل فوکل پرسن برائے کویڈ 19ڈاکڑ فرحان انجم ،ودیگر پیرامیڈکس سٹاف موجود تھے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور یہ اب تک اڑھائی سو سے زائد ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے اس کی روک تھام اورخاتمہ صرف اور صرف احتیاطی تدابیرپر عمل دارآمد کرنے سے ہی ممکن ہے اس لئے عوام حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے کو یقینی بنائیں اور کرونا وائرس سے بچنے کیلئے اپنے اپنے گھروں میں رہنے کو ترجیح دیںانہوںنے کہا ڈی ایچ کیو ہسپتال لورالائی ،ریزیڈیشنل کالجز لورالائی ،میڈیکل کالج اور تحصیل ہیڈ کواٹر میڈیکل ہسپتال میخترمیں آئسولیشن سینٹرز قائم کئے ہیںجہاں پر ڈاکٹر ز، نرسنگ ،پیرا میڈیکس اور دیگر متعلقہ حکام شب و روز عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں،لہذا عوام سے گزارش ہے کہ وہ رش والی جگہوں پرجانے سے اجتناب کریں اور حتی المکان کوشش کریں کہ وہ تنہائی اختیار کریں اور مل جول سے پرہیز کریں کیونکہ اس موذی وائرس نے پوری دنیا میں تبا ہی مچارکھی ہے اس وائر س سے بچنے کیلئے بار بار اپنے ہاتھوں کو کم از کم تیس سیکنڈ تک صابن سے دھویں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں اپنے گھروں ،محلوں ،گلی کوچوں کو صاف ستھرا رکھیں ،احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے ہی ہم اپنے آپ کو اور اپنے خاندان کو محفوظ رکھ سکتے ہیں انہوںنے کہا کہ سماجی سیاسی مذہبی ملاپ سے دوری اختیار کریں کیونکہ اس وباء کے وائر س پھیلنے کا اندیشہ بہت تیز ہوتاجارہا ہے اور ہاتھ ملانے اور اجتماع کرنے سے اس کے پھیلنے کا خطرہ ممکن ہوتا ہے عوام کوشش کریں کہ صوبائی حکومت کے احکامات کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران رش کرنے اور زیادہ افراد کا اکٹھا بیٹھنے سے دوری اختیار کریں اور اس دوران خود اور اپنے بچوں کی حفاظت کے طور پر خود کو گھروںتک محدود رکھیں، غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے گریز کریں کیونکہ کوروناوائر س کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ہی شکست دی جاسکتی ہے ، کورونا وائرس کے حوالے سے آنے والے دن انتہائی اہمیت کے عامل ہیں انہوں نے کہا کہ مذکورہ وائر س کی علامات محسوس ہونے کی صورت میں فوری طور پر ہسپتال یا متعلقہ حکام سے رجوع کریں تاکہ بروقت تشخیص ہونے پر اس موذی وائرس کا علاج ممکن ہوسکے، انہو ں نے عوام سے پرزور اپیل ہے کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلاؤسے بچائو کے پیش نظر حکومتی اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے دی گئی ہدایات اورلاک ڈائون پرمکمل طور پر عمل پیر ا ہوکر ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.