دیہی علاقوں میں کورنا وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر لاک ڈائون سے متاثرہ مستحقین میں راشن کی تقسیم جاری ہے: کوہلو میں ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ
کوہلو : کوہلو میں ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ کی خصوصی ہدایت پر ضلع کے شہری اور دیہی علاقوں میں کورنا وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر لاک ڈائون سے متاثرہ مستحقین میں راشن کی تقسیم جاری ہے گزشتہ روز کوہلو تحصیل میں اوریانی ،ٹائون سمیت مختلف سینٹروں میں غریب اور مستحق افراد میں لیویز فورس کی نگرانی میں 500غریب خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ہے راشن میں چینی ،دالیں ،آٹا ،گھی ،سمیت اشیاء خوردونوش شامل ہیں ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ نے تحصیلدار عبدالصمد مری اور رسالدار میجر شیر محمد کے ہمراہ مختلف سینٹروں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ہے اس موقع پر ڈی سی کوہلو کا کہنا تھا کہ ضلع میں ابھی تک 1000سے زائد مستحق اور غریب خاندانوں میں راشن کے تقسیم کا عمل مکمل ہوچکا ہے جبکہ دیگر مستحقین کی لسٹیں مرتب کرکے متاثر ہونے والے غریب اور دیہاڑی دار افراد کو خوراک و دیگر خوردنی اشیاء پہنچانے کیلئے ضلع بھر کی انتظامیہ کوشاں ہے پہلے مرحلے میں ضلع بھر میں 3000سے زائد افراد میں راشن تقسیم کیا جائیگا جس میں ابھی تک 1000سے زائد مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا گیا ہے لاک ڈائون کی وجہ سے محنت مزدوری کرنے والے افراد متاثر ہوئے ہیں ہنگامی بنیادوں پراقدامات اٹھا رہے ہیں تاکہ ان کے گھر کا چولہا بجھ نہ پائے۔ راشن کے تقسیم میں کسی قسم کی دبائو اورغفلت برداشت نہیں کیا جائیگا یہ مستحقین کی امانت ہے جو انشااللہ ان تک پہنچا کے دم لیں گے راشن کے تقسیم کا سلسلہ رمضان المبارک تک جاری رہے گا انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میںحکومت کے احساس پرگرام کے تحت بھی مستحق خاندانوں میں رقوم کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے جس میں فی کس خواتین کو 1200روپے تقسیم کئے جارہے ہیں لاک ڈائون کے باعث مستحق افراد کی مدد کیلئے پرعزم ہیں شہریوں سے گزارش ہے کہ حکومت کے احتیاطی تدابیر ماسک اور سوشل ڈس ٹینس کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے کورنا وائرس کے تدارک میں اپنا کردار ادا کریں ۔