کنگنا کی بہن کومسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑ گیا‘ ٹوئٹر نے اکائونٹ معطل کردیا

0 33

ممبئی :  بالی ووڈ کی ’’انتہا پسند‘‘ اداکارہ کنگنا رناوت کی بہن رنگولی چندل کو مسلم مخالف ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑگیا، ٹوئٹر نے اداکارہ کی بہن کا اکاونٹ معطل کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رنگولی چندل نے سلسلہ وار نفرت انگیز ٹوئٹس کرتے ہوئے مذہبی منافرت، تشدد اور اسلامو فوبیا کو ہوا دی۔ اکاونٹ معطلی کی وجہ بننے والے حالیہ ٹویٹ میں رنگولی نے مراد آباد میں پولیس اہلکاروں اور طبی عملے پر پتھراو کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے تبلیغی جماعت کے حوالے سے نہایت نفرت انگیز لہجہ اختیار کیا۔رنگولی کے اس ٹوئٹ میں مذہبی منافرت اور اسلام دشمنی صاف دکھائی دے رہی تھی۔ بالی ووڈ کے متعدد فنکاروں اور سول سوسائٹی نے رنگولی کے اکانٹ کو مستقل طور پر معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.