سرجری مکمل ہو گئی، ٹھیک ہو رہی ہوں، نادیہ جمیل
کراچی: اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل کا کہنا ہے کہ اُن کے بریسٹ کینسر کی سرجری مکمل ہوچکی ہے اور اب وہ ٹھیک ہیں۔پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں نادیہ جمیل مُسکرا رہی ہیں۔ نادیہ جمیل نے ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے پیاری ٹوئٹر فیملی، میری سرجری ختم ہوچکی ہے اور میں اب اچھے سے صحت یاب ہو رہی ہوں۔ نادیہ جمیل نے مداحوں کی خیریت کی امید ظاہر کی اور محبت کا اظہار بھی کیا۔ یاد رہے کہ نادیہ جمیل نے رواں ماہ 3 اپریل کو اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کا اِس بات سے آگاہ کیا تھا کہ اُن کو بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔