کورونا کیخلاف جنگ، 99سالہ ریٹائرڈ فوجی نے واک کرکے ایک کروڑ پائونڈ جمع کرلیے

0 29

لندن:جنگ عظیم دوم میں خدمات انجام دینے والے 99 سالہ ریٹائرڈ کیپٹن نے واک کرکے ایک کروڑ پائونڈ چندہ جمع کرلیا۔ریٹائرڈ کیپٹن ٹام مور نے گزشتہ ہفتے کورونا کیخلاف ملک میں ہر اول دستے کی مدد کے لیے اپنے باغ میں واک کا آغاز کیا جس سے انہوں نے ایک کروڑ پاونڈ سے زائد رقم جمع کرلی ہے۔برطانوی نیشنل ہیلتھ سروس کے لیے چندہ جمع کرنے کی یہ مہم انہوں نے اپنی بیٹی کی مدد سے شروع کی تھی اور ارادہ ظاہر کیا تھا کہ وہ 30 اپریل کو اپنی 100 سالہ سالگرہ منانے تک گھر کے باغ میں روزانہ 100 چکر لگائیں گے۔ کیپٹن ریٹائرڈ ٹام مور کا خیال تھا کہ طبی عملے کو وہ زیادہ سے زیادہ ایک ہزار پانڈ عطیہ کرسکیں گے تاہم چند دنوں میں یہ رقم ایک کروڑ پانڈ سے زیادہ ہوچکی ہے جو 5 لاکھ افراد کی جانب سے عطیہ کی گئی ہے۔قطرہ قطرہ سمندر بن جاتا ہے یہ بات کیپٹن مور کی کاوش پر سچ ثابت ہوگئی ہے اور اب ان کا کہنا ہے کہ جب تک لوگ پیسے دیتے رہیں گے چلتا رہوں گا۔واضح رہے کہ عالمگیر وبا کورونا سے برطانیہ بھی متاثر ہے جہاں کیسز کی تعداد 98 ہزار 476 ہے جب کہ اموات کی تعداد 12 ہزار 868 ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.