ٹڈی دل سے متاثرہ کسانوں کی ہر قسم کی مدد کریں گے،وزیراعلی پنجاب
بھکر : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کسانوں کو یقین دلایا ہے کہ ٹڈی دل سے متاثرہ کسانوں کی ہر قسم کی مدد کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار بھکر کی تحصیل منکیرہ پہنچے، جہاں انہوں نے ٹڈی دل کے حملے سے تباہ ہونے والی فصل کا جائزہ لیا۔ مزید جانتے ہیں۔اس موقع پر کسانوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار عثمان بزدار نے کہا کہ کسانوں کی ہر قسم کی مدد کریں گے،اسی لئے خود چل کے آپ کے پاس آیا ہوں تاکہ آپ کے نقصان کا ازالہ کیا جاسکے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ گندم اور چنے کی فصل کی کٹائی میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیئے۔