پنجاب میں مزید 29 مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی

0 30

لاہو ر : وزیر صحت پنجاب کے مطابق لاہورایکسپو سینٹر میں قائم عارضی کورونا وائرس اسپتال سے مزید چوبیس اورمیو اسپتال میں پانچ مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کی محنت کا ثمر ملنے لگا ہے،گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہورایکسپو سینٹر میں قائم عارضی کورونا وائرس اسپتال سے چوبیس اورمیو اسپتال سے مزید پانچ افراد صحت یاب ہوگئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں صحت یاب افراد کی تعداد 93 ہوگئی ہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف چوبیس گھنٹے کورونا وائرس کے مریضوں کی خدمت میں مصروف ہیں، کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں علاج سے زیادہ مریض کا مرض پر قابو پانے کا یقین اہم ہے، حکومت نے لاک ڈاون بڑھانے کا فیصلہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.