چین کے سرحدی صوبہ میں نوول کروناوائرس کے22نئے مصدقہ کیسز کی اطلاعات

0 37

ہاربِن : شمال مشرقی چین میں روس کی سرحد کے ساتھ واقعہ صوبہ ہی لونگ جیانگ میں نوول کروناوائرس کے 22نئے مصدقہ کیسز کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ہی لونگ جیانگ کے صوبائی صحت کمیشن نے بدھ کے روز بتایا کہ ان میں سے 14درآمدی کیسز تھے جبکہ 8مقامی سطح پر ترسیل کے ہیں۔14درآمدی کیسز میں سے 12چینی شہری ہیں جو کہ روس سے واپس آئے ہیں جبکہ باقی 2چینی شہری اٹلی اور جاپان سے واپس آئے ہیں۔مقامی سطح پر ترسیل کے 8کیسز میں سے 2میں پہلے علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔منگل تک ہی لونگ جیانگ میں نوول کروناوائرس کے کل340مصدقہ در آ مدی کیسز کی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں جبکہ 1کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے فارغ کیا جا چکاہے۔کمیشن کے مطابق منگل کے روز صوبہ میں بغیر علامات والے 1 درآمدی کیس کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد اس طرح کے کیسز کی کل تعداد52ہوگئی

Leave A Reply

Your email address will not be published.