ہانگ کانگ کا قومی سکیورٹی تعلیم کے فروغ کے لئے ویب سائٹ کاآغاز

0 29

ہانگ کانگ : چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ (ایچ کے ایس اے آر)نے بدھ کے روز قومی سکیورٹی تعلیم کو فرو غ دینے کے لئے ایک ویب سائٹ کا آغاز کیاہے جو پانچویں قومی سکیورٹی تعلیمی دن کے حوا لے سے ہے ۔اس ویب سائٹ کو مقا می وقت کے مطا بق صبح دس بجے آن لائن کیاگیا جس میں تحریری تعارف،آن لائن گیلریز اور ویڈیوز موجود ہیں جس کا مقصد قومی سلامتی کی اہمیت کو اجاگر کر نا ہے۔ویب سائٹ کے مطابق قومی سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا تحفظ تمام چینی عوام بشمول ہانگ کانگ کے ہم وطنوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے،اور ہا نگ کا نگ میں ایچ کے ایس آر کی چیف ایگزیکٹو اور حکومت کو متحد ہوکر تمام شعبہ ہا ئے زند گی سے لو گوں کی قیا دت کر نا ہو گی تاکہ اس آئینی ذمہ داری کو پورا کیا جاسکے۔اس ویب سائٹ کو ہانگ کانگ پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے ایچ کے ایس اے آر حکومت اور ایچ کے ایس اے آر میں مرکزی عوامی حکومت کے را بطہ دفتر کے تعاون سے لانچ کیا گیا ہے ۔اس حوالے سے ایک مقابلہ مضمون نویسی کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس میں حصہ لینے والے ہانگ کانگ میں نو ول کرونا وبائی مرض کے موقع پر سلامتی اور امن کے بارے میں اپنے خیالات تحریر کریں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.