کراچی کی مختلف شاہرائیں ٹریفک کیلئے بند، کورونا سے متاثرہ یوسیز سیل

0 28

کراچی :  کورونا وائرس بچاؤ کے لیے کراچی کی مختلف شاہرائیں ٹریفک کے لیے بند کر کے ضلع شرقی کی زیادہ متاثرہ ہونے والی یونین کونسلز کو جزوی طور پر سیل کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع شرقی کے ڈپٹی کمشنر نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 11 یونین کونسلز کو مکمل سیل کرنے کا حکم دیا تھا جس پر سندھ حکومت نے حکم دیا کہ جن گلی محلوں میں کورونا کیسز سامنے ا?ئے ہیں، صرف انھیں سیل کیا جائے گا۔صوبائی حکومت کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ضلع شرقی میں کورونا وائرس سے متاثرہ یوسیز کو جزوی طور پر سیل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جس کے لیے مختلف مقامات پر ٹرک اور کنٹینرز لگا کر راستے بند کر دیے گئے ہیں۔جوہر موڑ، جوہر چورنگی، راشد منہاس روڈ کو بھی مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دیا گیا ہے جب کہ گلستان جوہر کے مخلتف بلاکس کی تمام گلیاں ٹرکس لگا کر سیل کر دی گئی ہیں۔ڈالمیا کے اطراف بھی تمام روڈ مکمل بند ہیں جب کہ پہلوان گوٹھ جانے اور ا?نے والے راستے بھی مکمل سیل کر دیئے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.