کوروناوائرس کے پیش نظر ضلع بھر میں لاک ڈاون برقرار، پاک ایران سر حد پچاس ویں روز بھی بدستور بند ہے
چاغی: کوروناوائرس کے پیش نظر ضلع بھر میں لاک ڈاون برقرار، پاک ایران سر حد پچاس ویں روز بھی بدستور بند ہے ،ایران سے مزید 2 پاکستانی تفتان بارڈر پہنچ گئے، تفصیلات کے مطابق چاغی کے ہیڈ کوارٹر دالبندین سمیت ضلع بھر کے چھوٹے بڑے شہر 20 دنوں سے کرونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاون کی وجہ سے مکمل بند پڑے ہیں شہر میں پرچون، میڈیکل اسٹورز، سبزی ،داش کے علاوعہ باقی تمام دوکانین بند پڑے ہیں سرحدی شہر تفتان گزشتہ پچاس دنوں سے بند پڑا ہے ضلع بھر میں لاک ڈاون اور ایرانی سرحد کی بندش کی سبب کاروبار معمولات زندگی بری طرح متاثر ہے تاجر برادری، ماسٹر ٹیلرز، کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے دوسری جانب دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ بھی سخت پریشانی سے دوچار ہے اور ایران سے مزید دو پاکستانی تفتان بارڈر پہنچ گئے جنھیں اسکریننگ کے بعد قرنطینہ منتقل کردیا گیا ادھر انجمن تاجران دالبندین کے صدر حاجی آغا محمد حسنی کا کہنا تھا ضلع چاغی کے شہروں میں زیادہ رش نہیں ہوتا ہے لاک ڈاون کو 20 دن ہوگئے ہیں تاجر برادری معالی حوالے کے ساتھ ساتھ اپنی بچوں کو دو وقت کی روٹی کھلانے اور دوکانوں کے کرایہ و دیگر خرچہ کے لیے پریشان ہیں حکومت بلوچستان کو چاہئے چھوٹے شہروں میں احتتیاطی تدابیر پر سختی کرکے دوکانوں کو کھول دیا جائے اور پولیس، لیویز و دیگر متعلقہ اہلکاروں کو احتتیاطی تدابیر اور رش والے جگہوں پر تعینات کریں لمبی لاک ڈاون کی سبب ضلع بھر کے تاجر سخت تشویش میں مبتلا ہے