بھارتی فوج کی ایک بارپھرایل او سی اور ورکنگ باوَنڈری پرفائرنگ، 2 شہری زخمی
راولپنڈی: بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر ایک بار پھر لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باوَنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس کے نتیجے میں 2 شہرتی زخمی ہوگئے ۔ اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ رات سیزفائرسمیت ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہریوں کوفائرنگ کا نشانہ بنایا۔ فائرنگ سے 2 شہری 35 سالہ اور57 سالہ شخص شدید زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے چری کوٹ اورشکرگڑھ سیکٹر کی خلاف ورزی کی گئی تاہم زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔