ٹائیگر فورس کی لائیو اپ ڈیٹ کو کووڈ 19 کی سرکاری ویب سائیٹ پر پبلک کر دیا گیا ہے ،عثمان ڈار
اسلام آباد(آن لائن ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس کی لائیو اپ ڈیٹ کو کووڈ 19 کی سرکاری ویب سائیٹ پر پبلک کر دیا گیا ہے ۔ٹائیگر فورس میں رجسٹرڈ نوجوانوں کی تعداد 8 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق منگل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے آپریشنل معاملات پر گفتگو کی گئی ۔ عثمان ڈار نے وفاقی کابینہ کو ٹائیگر فورس کی تازہ ترین رپورٹ پیش کر دی اور کابینہ ارکان کو تازہ اعداد و شمار پر بریفنگ دی ۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نتے رپورٹ پر اظہار اطمینان کیا اور فورس کو صوبائی سطح پر فوری متحرک کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ عثمان ڈار نے بتایا کہ ٹائیگر فورس کی لائیو اپ ڈیٹ کو کووڈ 19 کی سرکاری ویب سائیٹ پر پبلک کر دیا گیا۔ٹائیگر فورس میں رجسٹرڈ نوجوانوں کی تعداد 8 لاکھ کے قریب پہنچ گئی۔رجسٹرڈ نوجوانوں میں سب سے زیادہ تعداد طلباء اور سوشل ورکرز کی ہے،انجینئرز, اساتذہ,وکلاء اور کارپوریٹ سیکٹر سے وابسطہ افراد بھی فورس میں شامل ہیں ۔عثمان ڈار کا کہناتھاکہ وکلاء صحافی اور ریٹائرڈ آرمڈ فورسز سے وابسطہ افراد نے بھی رجسٹریشن میں حصہ لیا۔ڈاکٹرز, سیاسی ورکرز اور این جی اوز کے نوجوان بھی بڑی تعداد میں شامل ہوئے۔پنجاب سے رجسٹرڈ نوجوانوں کی تعداد 5 لاکھ سے زائد ہے۔سندھ سے 1 لاکھ 11 ہزار پختون خواہ سے 1 لاکھ 2 ہزار نوجوان رجسٹرڈ ہے جبکہ اسلام آباد سے 10 ہزار بلوچستان سے 9 ہزار آزاد کشمیر سے 8 ہزار نوجوان فورس کا حصہ بن گئے۔وزیر اعظم عمرن خان کا ا س موقع پرکہنا تھاکہ نوجوان مشکل وقت میں قومی جذبے کا بھرپور مظاہرہ کر رہے ہیں۔نوجوانوں کو صوبائی اور ضلعی سطح پر جلد متحرک کیا جائے