اہم خبریںبین الاقوامی
عالمی بحران، میرکل اور مودی کی بات چیت

نئی دہلی( آن لائن )بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے جرمن چانسلر انگیلا میرکل سے کورونا وائرس کے پھیلا کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔ دونوں رہنماوں نے اپنے اپنے ملکوں میں کووڈ انیس وبا کی موجودہ صورت حال، اس سے نمٹنے کے طریقہ کار اور موجودہ بحران کا مقابلہ کرنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ مودی نے میرکل کے ساتھ دو اپریل کو ٹیلی فون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں نے ادویات اور طبی آلات کی ناکافی دستیابی پر بھی بات چیت کی اور اس ضمن میں تعاون کے امکانات تلاش کرنے پر رضا مندی ظاہر کی۔




