ٹریننگ ایمپکٹ پاکستان کی جانب سے گوادر اور تربت کے ڈاکٹروں کیلئے حفاظتی سامان گوادر پہنچا دیے گئے

گوادر( این این آئی) ٹریننگ ایمپکٹ پاکستان کی جانب سے گوادر اور تربت کے ڈاکٹروں کیلئے حفاظتی سامان گوادر پہنچا دیے گئے ہیں۔گوادر کے سامان ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن ر محمد وسیم کے ہدایت پر ایم ایس سول ہسپتال گوادر ڈاکٹر عبدالطیف دشتی اور ڈسٹرکٹ فوکل پرسن فار کروناوائرس ڈاکٹر عبدالواحد نے وصول کرلئے. جبکہ تربت کے سامان الخدمت کے رضاکاروں کے ذریعے پہنچاے جارہے ہیں۔حفاظتی سامان میں سرجیکل ماسک، N95 ماسک،گاؤن(ڈریسز) گوگلز (عینک) گولبز(دستانے) شوز کور، ہیڈ کور اور دیگر مختلف حفاظتی سامان شامل ہیں۔ بے سرو سامانی کے عالم میں کروناوائرس کے خلاف فرنٹ لائن میں لڑنے والے ڈاکٹر صاحبان کی تحفظ بنیادی تقاضا ہے۔حفاظتی و احتیاطی سامان دستیاب ہونے کے بعد ڈاکٹر صاحبان کو کام کرنے میں آسانی ہوگی. ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن (ر) وسیم احمد اور ایم ایس سول ہسپتال گوادر ڈاکٹر عبدالطیف دشتی نے ٹریننگ ایمپکٹ پاکستان اور اس کار خیر میں کردار ادا کرنے پر نثار موسی اور حفیظ شیران دشتی کا شکریہ ادا کیا۔


