دس لاکھ بندے لانے کا دعویٰ کرنے والا عمران نیازی ابھی تک دو ہزار بندے بھی اکٹھے نہیں کرسکا : نواز شریف

0

اسلام آباد  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میا ں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ دس لاکھ بندے لانے کا دعویٰ کرنے والا عمران نیازی ابھی تک دو ہزار بندے بھی اکٹھے نہیں کرسکا ، وزیراعظم شہباز شریف کو ہدایت کی ہے کہ عمران خان کا کوئی مطالبہ سننا ہے نہ ہی کوئی فیس سیونگ دینی ہے ۔

ٹویٹر پر ایک بیان میں نواز شریف نے کہا کہ لانگ مارچ میں دس لاکھ بندے لانے کا دعویٰ کرنے والا ابھی تک دوہزار بندے اکٹھے نہیں کرسکا ہے عوام کی لاتعلقی کی وجہ وہ شر انگیز جھوٹ ہیں جن کا کچا چٹھہ قوم کے سامنے آچکا ہے ۔

نواز شریف نے کہا کہ اس نے ایک کے بعد ایک جھوٹ اتنی بے دردی اور ڈھٹائی سے بولا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کو مجبوراً اپنی خاموشی توڑ کر قوم کو سچ بتانا پڑا جس کا جواب یہ اتنے دن گزرنے کے بعد بھی نہیں دے سکا ۔ نواز شریف نے کہا کہ جواب نہ دینے کے بعد عمران خان کا سارا زور حسب عادت صرف گالی گلوچ تک محدود ہے میں نے شہباز شریف سے کہہ دیا ہے کہ دو ہزار کا جتھہ لے کر آئے یا بیس ہزار کا اس فتنے کا کوئی مطالبہ سننا ہے نہ ہی اسے فیس سیونگ دینی ہے جس کے لئے یہ بے تاب ہے ۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو اپنی تمام تر وجہ عوامی خدمت پر مرکوز کرنی چاہیے

Leave A Reply

Your email address will not be published.