عوام کو حقیقی آزادی دلانے کے لئے لانگ مارچ اپنی آب و تاب کے ساتھ رواں دواں ہے: فیاض الحسن چوہان

0

لاہور   ترجمان وزیر اعلی پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عوام کو حقیقی آزادی دلانے کے لئے لانگ مارچ اپنی آب و تاب کے ساتھ رواں دواں ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شامل ہیں۔ انہوں نے لانگ مارچ کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ حقیقی آزادی مارچ کے شرکا میں اضافہ ہو رہا ہے جو امپورٹڈ اور کرپٹ ٹولے کی نیندیں حرام کر رہا ہے۔

عمران خان کی مقبولیت کم کرنے کے لئے پورا نظام ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہے مگر ناکامی و نا مرادی ان کا مقدر بن رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان کی مقبولیت کم ہونے کی بجائے دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ پاکستان کی تاریخ کو ایک نیا موڑ دیگا۔پاکستان کی باگ ڈور اب انہیں کے ہاتھوں میں ہوگی جو اسکے اہل ہونگے۔

وہ وقت گزر گیا جب باہر سے کرپٹ اور مفاد پرست ٹولہ لا کر ہم پر مسلط کیا جاتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ نااہل ، نکھٹو، نکمے اور نالائق امپورٹڈ حکمرانوں سے نجات کا وقت آگیا ہے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عوام کو حقیقی آزادی وہ لیڈر دلائے گا جس کا جینا مرنا پاکستان کے لئے ہے۔پوری دنیا سے پاکستانی عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔تمام ریاستی کارندے جتنے مرضی ہتھکنڈے آزما لیں، لانگ مارچ کے سمندر کو نہیں روک سکتے

Leave A Reply

Your email address will not be published.