پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کا دوسرا دن؛ شرکا اسلام آباد کی جانب گامزن
پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ دوسرے دن اپنی منزل کی جانب گامزن ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی قیادت میں گزشتہ روز لاہور کے لبرٹی چوک سے اپنے لانگ مارچ کا آغاز کیا اور شاہدرہ پر پڑاؤ ڈالا۔ لانگ مارچ اب کامونکی کی جانب گامزن ہے۔
پی ٹی آئی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق لانگ مارچ گوجرانوالہ، جہلم اور گجرات سمیت مختلف شہروں سے ہوتا ہوا 4 نومبر کو راولپنڈی جب کہ 5 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گا۔
ہم بھیڑ بکریاں نہیں کہ جو کہوں مان لیں
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس صاحب ہمارے بنیادی حقوق کی حفاظت نہیں کریں گے تو کون کرے گا۔
نواز شریف الیکشن کرانے کے لئے تیار ہی نہیں
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کہتے ہیں کہ جب نواز شریف الیکشن کرانے کے لئے تیار ہی نہیں تو بات چیت کیا ہوگی؟
’’لانگ مارچ کے شرکا کو کمرے کرائے پر نہ دیں‘’
اسلام آباد پولیس نے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کے نام حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لانگ مارچ کے شرکا کو کمرے کرائے پر نہ دیں۔
مریم اورنگزیب کا عمران خان سے سوال
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فارن فنڈڈ فتنہ بتائے کہ رات کو ناکام مارچ چھوڑ کر گھر سونے کیوں بھاگ گئے۔
ریڈ زون کی حدود میں توسیع
وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے ریڈ زون کو زیرو پوائنٹ تک توسیع دے دی ہے۔
پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی تشکیل
وزیراعظم شہبازشریف نے امن و امان کے قیام اور سیاسی بات چیت کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی
عمران خان کے کینٹینر پر پی ٹی آئی رہنما الجھ پڑے
تحریک انصاف کے فلاپ لانگ مارچ کے ناقص انتظامات پر اسد عمر نے حماد اظہر اور لاہور کے صدر شیخ امتیاز کو جھاڑ پلا دی۔