شوبز

برہنہ فوٹو شوٹ کیس میں رنویر سنگھ کا بیان ریکارڈ

 ممبئی: برہنہ فوٹو شوٹ کیس میں ممبئی پولیس نے اسٹار بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کا بیان ریکارڈ کرلیا۔

واضح رہے کہ ایک ماہ قبل رنویر سنگھ کے خلاف ایک شہری نے مقدمہ درج کرایا تھا جس میں اداکار پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے اپنے برہنہ فوٹو شوٹ کو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے خواتین کے جذبات کو مجروح اور ان کے وقار کی توہین کی ہے۔

ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پولیس نے رنویر سنگھ کو اسٹیشن حاضری کا نوٹس جاری کیا تھا۔

ممبئی پولیس کے مطابق اداکار نے پولیس اسٹیشن حاضر ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو اداکار کو دوبارہ طلب بھی کیا جاسکتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button