Daily Archives

July 29, 2020

پاکستان کو ورلڈ بینک سے 50 کروڑ 55 لاکھ ڈالر مل گئے

کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ورلڈ بینک سے 50 کروڑ 55 لاکھ ڈالرز موصول ہو گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے ورلڈ بینک کی جانب سے رقم موصول ہونے کی تصدیق بھی کر دی ہے۔ دوسری جانب ورلڈ بینک سے 50کروڑ 55 لاکھ ڈالرز موصول ہونے کے بعد…

سینئر قانون دان احمد اویس ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات

لاہور : پنجاب حکومت نے سینئر قانون دان احمد اویس کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کردیا۔ پنجاب حکومت نے احمد اویس کو دوسری بار ایڈووکیٹ جنرل تعینات کیا ہے، وہ اس سے پہلے بھی اس عہدے پر تعینات رہے تاہم انہوں نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

کراچی کا ڈوبنا بڑا المیہ ہے، کسی کو احساس نہیں،سندھ ہائیکورٹ شدید برہم

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے گندگی اور پانی کے نکاس کے کیس کے دوران حالیہ بارش میں کراچی کی صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کراچی میٹرو پولیٹن ( کے ایم سی) اور میئر کراچی کے دفتر سے ذمہ داران کو طلب کرلیا۔

وزیراعظم کا ریلیف پیکج کے باوجود یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء کی مہنگے داموں فروخت کا نوٹس

اسلام آ باد: وزیر اعظم عمران خان نے یوٹیلٹی اسٹورز پر اربوں روپے کی سبسڈی کے باوجود عوام کو سستی چینی اور آٹا نہ ملنے کی شکایات اور اسٹورز پر مہنگی اشیاء کی خریداری اور فروحت کی شکایات پر نوٹس لے لیا۔