سینئر قانون دان احمد اویس ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات
لاہور : پنجاب حکومت نے سینئر قانون دان احمد اویس کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کردیا۔ پنجاب حکومت نے احمد اویس کو دوسری بار ایڈووکیٹ جنرل تعینات کیا ہے، وہ اس سے پہلے بھی اس عہدے پر تعینات رہے تاہم انہوں نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔