یکم جولائی سے بلوچستان کے اضلاع میں موسلادھار بارشوں کا امکان

0

کوئٹہ : محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آندھی ، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے  اضلاع  ژوب، زیارت، بارکھان، لورالائی، کوہلو ،کوئٹہ،  قلات، خضدار، لسبیلہ ، نصیر آباد اور سبی میں یکم جولائی سے 5 جولائی تک آندھی ،تیز ہواؤں  اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ  بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مرطوب ہوائیں آج سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جو رواں ہفتے کے آخر میں ملک کے جنوبی علاقوں میں زیادہ شدت اختیار کرنے کے بعد پھیل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ موسلا دھار بارش کے باعث خضدار، لسبیلہ، نصیر آباد، آواران،  بارکھان اور کوہلو کے مقامی ندی نالیوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.