کوئٹہ : واپڈا ہائیڈرو یونین کا انٹرنل الیکشن : شیڈول جاری کر دیا

0 31

کوئٹہ :آل پاکستان واپڈاہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین(سی بی اے) بلوچستان کی الیکشن کمیٹی کے چیئرمین ملک افتخار احمد، ممبرمحمد عظیم عثمان اور ممبرغلام مرتضیٰ علیزئی نے آپریشن سینٹرل سرکل کیسکو، اس کے ماتحت ڈویژنز ، سب ڈویژنز، ریونیو آفسز اورپی ڈی کنسٹرکشن سرکل، اس کے ماتحت ڈویژنز، سب ڈویژنز اور جی ایس او سرکل ، اس کے ماتحت ڈویژنز و سب ڈویژنز کیلئے الیکشن شیڈول جاری کردیا ہے۔شیڈول کے مطابق مورخہ04اگست2020ءبروزمنگل نامزدگی فارم جاری کیے جائیں گے،مورخہ05اگست 2020ءبروزبدھ کاغذات نامزدگی وصول کیے جائیں گے اور اسی روز کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور اعتراضات بھی وصول کیے جائیںگے، مورخہ06اگست 2020ءتک کاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکیں گے اور اسی روز حتمی فہرست تیار کرکے انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے اور مورخہ09اگست2020ءبروز اتوار تینوں سرکلوں میں انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔انتخابات میں حصہ لینے والے امیداواران شیڈول کے مطابق شام4:00بجے سے 6:00بجے تک الیکشن کمیٹی کے دفتر خورشید لیبر ہال کوئٹہ سے رابطہ کریں۔الیکشن کمیٹی کی جانب سے تمام امیدواران کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ ضابطہ اخلاق اور یونین کے قواعدوضوابط کے مطابق صاف و شفاف الیکشن منعقد کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.