منڈیوں میں رش لگانے والوں پر علی ظفر برہم

0 26

لاہور، کراچی;  گلوکار نے سوشل میڈیا پر منڈی سے گزرتے وقت کے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اتفاقیہ طور پر ان کا گزر مرکزی منڈی سے ہوا جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ بغیر ایس او پیز اختیار کئے ایک جگہ جمع تھے ۔انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں کہ جب حکومت کی جانب سے سختی سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی تاکید کی گئی ہے تو لوگوں کا ایسا رویہ سمجھ سے بالاتر ہے ۔گلوکار نے کہا کہ عید کے موقع پر ہمیں زیادہ ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے کہ کہیں یہ وائرس ہماری کوتاہیوں اور بد احتیاطی کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر نہ پھیل جائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.