امریکا، چھوٹا طیارہ گھر پر آگرا، حادثے میں 3افراد ہلاک، 3زخمی

0 27

واشنگٹن: امریکہ کی ریاست یوٹا میں ایک چھوٹا طیارہ ایک گھر کے اوپر گر گیا۔ حادثے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔چھ افراد پر مشتمل پائپر PA-32 طیارہ ویسٹ جارڈن کے ایک گھر پر آ گرا۔حادثے میں پائلٹ، ایک عورت اور ایک 9 ماہ کا بچہ ہلاک اور ایک عورت اور 2 بچے زخمی ہو گئے ہیں۔علاوہ ازیں متاثرہ گھر میں آگ لگ گئی۔ گھر کی بوڑھی مالکن حادثے میں شدید زخمی ہو گئی ہے اور اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.