روسی بحریہ جلد ہی دنیا کے خطرناک ترین ہائپرسونک ایٹمی ہتھیاروں سے مسلح ہو جائیگی، پیوٹن

0 26

سینٹ پیٹرزبرگ: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ روسی بحریہ کو جلد ہی دنیا کے خطرناک ترین ہائپرسونک ایٹمی ہتھیاروں سے لیس کیا جائے گا جن کا توڑ فی الحال کسی کے پاس موجود نہیں، روسی فوج کو جدید سے جدید تر اور ناقابلِ تسخیر بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ بات انہوں نے گزشتہ روز روسی بحریہ کی سالانہ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں روس کے جنگی بحری جہازوں کے علاوہ آبدوزیں بھی شریک تھیں۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ روسی بحریہ کو جلد ہی دنیا کے خطرناک ترین ہائپرسونک ایٹمی ہتھیاروں سے لیس کیا جائے گا جن کا توڑ فی الحال کسی کے پاس موجود نہیں۔پیوٹن نے کہا کہ روسی فوج کو جدید سے جدید تر اور ناقابلِ تسخیر بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ روسی بحریہ کے پاس پہلے ہی زرکون کے نام سے ایک ہائپرسونک کروز میزائل موجود ہے جسے بہت جلد ایٹمی ہتھیاروں سے لیس کرکے اور بھی خطرناک اور تباہ کن بنایا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.