کورونا کے کاری وار، پاکستان میں 288 افراد جاں بحق، کیسز کی تعداد 13 ہزار 528 ہوگئی
اسلام آباد : کورونا کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 ہزار 528 اور جاں بحق افراد کی تعداد 288 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا کے کیسز میں 200 کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 528 ہوگئی ہے۔ پیر کے روز کورونا کی وجہ سے پاکستان میں 7 افراد جان کی بازی ہارے ہیں جس کی وجہ سے جاں بحق افراد کی تعداد 288 ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں اب تک 3 ہزار 29 مریض کورونا سے جان چھڑانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ایک دن میں کیے گئے ٹیسٹوں کی تعداد 6 ہزار 391 ہے اور اب تک کیے گئے مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار 756 ہوگئی ہے۔