فیروزخان کا اہلیہ پر تشدد کا معاملہ؛ اقراء عزیز کا اداکار کیساتھ مزید کام کرنے سے انکار

0

 اداکارہ اقراء عزیز نے علیزے سلطان پر تشدد کی تصدیق ہونے پر اداکار فیروز خان کے ساتھ مزید کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کی جانب سے عدالت میں پیش کی جانے والی دستاویزات کے مطابق فیروز خان نے علیزے کو 7 جولائی 2020 کے دن تشدد کا نشانہ بنایا، علیزے نے الزام لگایا ہے کہ فیروز نے انہیں 10 مئی 2021 کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

علیزے سلطان پر تشدد کی تصدیق ہونے پر پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقراء عزیز نے فیروز خان کے ساتھ مزید کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.