تنخواہ کی عدم ادائیگی کیخلاف واسا ملازمین کا ٹیوب ویلز بند کرنیکا اعلان

0

کوئٹہ : واسا کے ملازمین ٹیوب ویل اسٹاف مزدور اور پنشنرز دو ماہ سے تنخواہوں اوور ٹائم اور پنشن کی عدم ادائیگی نہ ہونے پر سراپا احتجاج بن گئے تنخواہیں نہ ملنے پر عید سے قبل اوزار چھڑ احتجاج اور کوئٹہ شہر کے تمام ٹیوب ویلز بند کرنے کا اعلان کر دیا

تفصیلات کے مطابق زرغون روڈ واسا ہیڈ آفس سے بلوچستان لیبر فیڈریشن کے چیئر مین اور واساایمپلائز یونین کے صدر حاجی بشیر احمد عارف خان نچاری حاجی سعد اللہ کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں مزدور اور ملازمین مختلف شاہراہوں پر تنخواہوں کی ادائیگی اور دیگر مطالبات کی حمایت میں نعرے بازی کرتی ہوئے ایدھی چوک پر پہنچی جہاں بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان سیکرٹری جنرل قاسم خان عابد بٹ ظفر خان رند ملک وحید کاسی دین محمد محمد حسنی محمد عمر جتک حسن بلوچ اور دیگر رہنماؤں نے درجنوں مزدوروں کیساتھ احتجاجی ریلی کا استقبال کیا اور دھرنے میں شریک ہوئے

اس موقع پر مزدوروں اور ملازمین نے دھرنا دیا اور شدید نعرے بازی کی گئی ایدھی چوک پر احتجاجی دھرنے کے شرکا سے ایم ڈی واسا حامد لطیف رانا نے کہا کہ واسا ملازمین کو تنخواہوں کی مستقل بنیادوں پر ادائیگی کیلئے اعلی حکام سے بات چیت جاری ہے پورے سال کی تنخواہوں کی گرانٹ کے حصو ل کیلئے کام کرہے ہیں تین روز میں ملازمین کو تنخواہیں اداکردی جائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.