شوبز

سجل علی کی احد کی خالہ کے لیے کی گئی پوسٹ وائرل

لاہور : اداکارہ سجل علی کی احد رضا میر کی خالہ صباعلی کے لیے کی گئی پوسٹ وائرل ہوگئی۔

صبا علی کینسر کی مریضہ ہیں جن کی جانب سے آج کل کیمو تھراپی سے قبل لیے جانے والے ہیئر کٹ کی تصاویر شیئر کی جارہی ہیں۔

حال ہی میں صبا علی نے اپنی مختلف تصاویر شیئر کیں جس میں سے ایک تصویر ان کے ہیئر کٹ کی بھی تھی۔

صبا علی کے نئے ہیئرکٹ کی تصاویر دیکھ کر جہاں سوشل میڈیا صارفین نے ان کی صحت کے لیے دعا کی وہیں سجل علی نے احد کی خالہ کی صحت کے لیے ان کی پوسٹ پر کمنٹ کیا۔

سجل نے لکھا کہ آپ کی صحت و طاقت کے لیے بہت ساری دعائیں، اللہ ہمیشہ آپ کی حفاظت کرے آمین۔

بعد ازاں سجل کی دعا پر صبا نے بھی کمنٹ میں رد عمل دیتےہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’ خوبصورت دعا کے لیے شکریہ ، میں واقعی اس کو سراہتی ہوں اللہ آپ کو اس رحم دلی کا صلہ عطا فرمائے‘ْ۔ آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button