ایف اے ٹی ایف کے اہداف اور شرائط، کمپنیز ایکٹ 2017 میں ترامیم کا فیصلہ

0 33

اسلام آباد:  ایف اے ٹی ایف کے اہداف اور شرائط کو پورا کرنے کے لئے کمپنیز ایکٹ 2017 میں ترامیم کا فیصلہ کرلیا گیا، ترامیم سے بے نامی دار کمپنیوں کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سیکشن 123 کے تحت کمپنی کے اصل مالک کو ظاہر کرنا ہوگا، کمپنی اور اس کی ذیلی کمپنی کے حقیقی مالک بھی بتانا ہوں گے، کمپنیوں سے فائدہ اٹھانے والے بڑے شیئر ہولڈر کی تفصیلات دینا ہوں گی، سیکشن 60 اے کے تحت کالعدم تنظیموں کو کمپنیوں کے شیئرز نہیں مل سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق شیئرز کی لین دین شکوک و شبہات سے پاک ہوجائے گی، اب 60 اے بیریئر شیئر ہولڈز پر قانونی طور پر پابندی عائد ہو جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.