چینی کنسورشیم پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر فراہم کرے گامعاہدہ طے : مفتاح اسماعیل
اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ چینی کنسورشیم پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ چینی کنسورشیم نے پاکستان کے لئے معاہدہ کر لیا، معاہدے کے تحت کنسورشیم پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر فراہم کرے گا، رقم آئندہ چند دنوں میں پاکستان کو مل جائے گی۔
وفاقی وزیر خزانہ نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ رقم کی فراہمی میں چینی حکومت کے شکر گزار ہیں۔