خالصتان کا دارالحکومت شملہ ہوگا، سکھوں کا ریفرنڈم کے ذریعے مطالبہ

0 31

سکھ فار جسٹس کے کونسل جنرل گرپتونت سنگھ پنوں نے بتایا کہ سکھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں آزاد خالصتان کا دارالحکومت شملہ چائیے۔

انھوں نے بتایا کہ کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم کے حوالے سے تاریخ رقم ہوئی ہے اور1 لاکھ 10 ہزار سکھوں نے ووٹ ڈالے ہیں۔

ریفرنڈم میں غیر معمولی تعداد میں سکھوں کی شرکت پر سکھ فار جسٹس نے اظہار تشکر کیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ وقت ختم ہوجانے اور ٹریفک جام کے سبب 35 سے 40 ہزار سکھ ووٹ نہیں ڈال سکے،اس لئے برامپٹن میں ہی جلد ریفرنڈم کیلئے دوبارہ ووٹنگ کا اہتمام کیا جائے گا۔

انڈی پینڈنٹ آبزورز نے بھی ریفرنڈم میں 1 لاکھ 10 ہزار ووٹ ڈالے جانے کی تصدیق کردی ہے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ اتوار کو ووٹنگ کا آغاز صبح 9 بجے ہوا تھا اور اس سے قبل ہی ہزاروں سکھ قطاروں میں کھڑے ہوچکے تھے۔دوپہر 12 بجے تک ووٹ ڈالنے والوں کی قطار تقریباً 5 کلومیٹر طویل ہوچکی تھی۔

دوران ووٹنگ آزاد خالصتان کے حق میں نعرے بلند کئے جاتے رہے اور شرکا نے بھارت سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

کینیڈا کی پارلیمنٹ کے رکن ڈین ایلیسن نے سکھوں کے نمایاں ووٹ ڈالنے والوں کی تعداد کو حیرت انگیز قرار دے دیا۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے بتایا کہ کینیڈا میں ووٹنگ نے لندن کا ریکارڈ بھی توڑ دیا اورسکھوں نے ثابت کردیا کہ وہ آزادی سے کم کچھ قبول نہیں کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.