آسٹریلیا کےساحل پر درجنوں وہیل پھنس گئیں
آسٹریلیا کے ساحل پر 230 وہیل پھنسے سے اس آبی حیات کو خطرات لاحق ہیں۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق جزیرے تسمانیہ کے مغربی ساحل پر تقریباً 230 وہیل مچھلیاں پھنسی ہوئی ہیں جب کہ دو دن پہلے بھی 14 سپرم وہیلز ایک اور قریبی جزیرے کے ساحل پر پھنس گئی تھیں۔
ساحلی تفریحی علاقے اوشن بیچ پر وہیلز کی ایک اور قسم پائلٹ وہیلز کو پھنسا ہوا دیکھا گیا ہے۔
تسمانیہ کے قدرتی وسائل اور ماحولیات کے ڈپارٹمنٹ نے بدھ کو بتایا کہ ان میں سے کم ازکم نصف وہیلز کے بارے میں خیال ہے کہ وہ اب بھی زندہ ہیں۔
محکمے کا کہنا تھا کہ وہیلز کو بچانے کے لیے امدادی ٹیم روانہ کردی گئی ہے۔