ترک صدر کا پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی خواہش کا اظہار
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہماری دعا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مستقل امن آئے اور اس کے اثرات مقبوضہ کشمیر میں بھی دیکھنے کو ملیں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سےخطاب کرتےہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو آزاد ہوئے 75 سال ہوچکے ہیں، بدقسمتی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ابھی تک امن قائم نہیں ہوسکا۔
ترک صدر نے کہا کہ سیلاب سے پاکستان میں بہت تباہی ہوئی،عالمی برداری پاکستان کی مدد کرے۔
انھوں نے کہا کہ ہم نے انسانی ہمدردی کے طور پر اپنے برادر ملک کی مدد کی اور عالمی برادری بھی اس نازک موقع پر آگے آئے۔