سپریم کورٹ نے ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی نقل و حرکت سے متعلق کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کر دی
اسلام آباد: ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی نقل و حرکت کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی نقل و حرکت کیس کی سماعت ہوئی،وکیل توفیق آصف نے کہاکہ ملاقات کیلئے درخواست پہلے دی تھی، ملاقات کیلئے کال آج آئی،اٹارنی جنرل نے کہاکہ عبدالقدیر خان سے متعلقہ افسران کے ساتھ میری 2 مرتبہ ملاقات ہوئی، ڈاکٹر صاحب کے کچھ تحفظات دور کردیے، باقی پر پیشرفت جاری ہے،یہ قومی مفاد کا معاملہ ہے،دوستانہ ماحول میں ڈاکٹر عبدالقدیر سے گفتگو ہوئی۔وکیل ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہاکہ24جون کو موکل سے ملنے کی درخواست دی، کل ملنے کیلئے کہا گیا، جسٹس قاضی امین نے کہاکہ ڈاکٹر صاحب تمام تنازعات سے بالاتر قابل عزت شہری ہیں،عدالت نے کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی۔