کوئٹہ،تربت بازار میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور 7 زخمی، قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے
کوئٹہ: تربت بازار میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے تربت بازار میں ایک گاڑی کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس سے گاڑی میں آگ لگ گئی اور دھماکے کی شدت سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا۔پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ بی ڈی ایس کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی۔سیکیورٹی حکام نے تصدیق کی ہیکہ یہ ایک پلانٹڈ دھماکا تھااور دھماکا خیز مواد کسی چیز میں نصب کیا گیا تھا تاہم دھماکا خیز مواد کسی گاڑی یا زیر زمین نصب کیا گیا اس حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی